ویرات کوہلی کی ٹی20 میں چھکوں کی سنچری مکمل

ویب ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
فوٹو : اے پی

فوٹو : اے پی

 دبئی: بھارت کے تجربہ کار کھلاڑی ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی سنچری مکمل کرکے سب سے زیادہ چھکے لگانے کی فہرست میں نویں نمبر پر آگئے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ سر انجام دیا، انہیں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے دو چھکے درکار تھے تاہم ویرات کوہلی نے میچ میں چھ چھکے لگائے۔

مزید پڑھیں: ارش دیپ سنگھ سے متعلق غلط معلومات؛ بھارت کا ویکیپیڈیا کو نوٹس جاری

میچ میں ویرات کوہلی نے تین سال بعد 53 گیندوں پر اپنی سنچری بھی مکمل کی، آخری مرتبہ انہوں نے 2019 میں سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ ٹی20 میں سب سے زیادہ 172 چھکے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے لگا رکھے ہیں جبکہ 171 چھکوں کے ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے اور 124 چھکوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔