بھتیجے کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

 راولپنڈی: پولیس نے چھری کے وار کرکے اپنے ہی بھتیجے کو قتل کرنیوالے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتہاری مجرم محمد نعیم نے گھریلو رنجش پر چھری کے وار کرکے اپنے بھتیجے کو قتل کردیاتھا،واقعہ کا مقدمہ2ماہ قبل شہری لیاقت کی مدعیت میں تھانہ بنی میں درج کیاگیاتھا۔

بنی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے اشتہاری مجرم محمدنعیم کو گرفتار کیا۔

ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔