سیلابی صورت حال میں ناقص کارکردگی پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

 منگل 6 ستمبر 2022
عبدالقدوس بزنجو۔ : فوٹو : فائل

عبدالقدوس بزنجو۔ : فوٹو : فائل

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو سیلاب سے متعلق بدترین کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سنیٹر منظور کاکڑ نے ناقص اور بدترین کارکردگی پر  وزیراعلی بلوچستان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو سےسیلاب سےمتعلق کارکردگی پر جواب طلب کریں گے اور اُن سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو بے یاروں مددگار چھوڑنے پر جواب طلب کیاجائے گا۔

ذرایع کے مطابق بی اے پی کے سیکرٹری جنرل سینٹر منظورکاکڑ اہم مشاورت کےلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔