- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
فوج کے خلاف باتیں کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔
جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی دین کی خدمات کو کسی طور پر فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کے ذریعے عمران خان کا حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی،آرمی چیف کی کوششوں سے عمران خان کی جمہوری حکومت چلتی رہی، جمہوری حکومت کو آگے لانے میں ہر حال میں ہماری مدد کی،تحریک لبیک کے دھرنے کی وجہ سے جمہوری حکومت کو خطرہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پوری فوج اور قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوئی،سرحدوں پر موجود پاک فوج ملک اور قوم کی حفاظت کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلی سے بارہویں جماعت میں ناظرہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے،جو طالب علم اس میں پاس نہیں ہوں گے انہیں یونیورسٹی میں داخلہ نہیں ملے گا۔آئندہ سے سرکاری دفاتر میں ایک سے دو بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآن پاک پڑھانے کا آغاز ہوچکا ہے، سارے کام چھوڑ کر دین کو ترجیح دیں، پہلی دفعہ ختم نبوت کے حوالے سے قانون بن گیا،قانون سازی کے ذریعے سود کا کاروبار کرنے والوں کے لئے پانچ سال کی سزا رکھی ہے،سود کا کاروبار کرنے والے باز آ جائیں۔
چوہدی پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ دس دن بعد نوکریوں پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی،ہمارے ایسے اقدامات سے بے روزگاری اور غربت میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان اب کہتے ہیں کہ ہمارے بزرگوں نے غلطی کی،ہندوستان میں مسلمانوں کے پاس نوکریاں ہی نہ ہی وہ مذہبی طریقے سے رسومات ادا کر سکتے ہیں۔ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک الگ ملک دیا ۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب اس ملک میں ترقی کا دور شروع ہوگا،ہمیں ایسی قوم بننا ہوگا کہ دنیا ہم پر ناز کرے۔،نوجوان نسل کو پتہ ہونا چاہئے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔
اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے،اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ ایسے کام کرو کہ جس سے اللہ اور اللہ کا رسول راضی ہو جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔