تحریک انصاف کے جلسے کیلیے سرکاری وسائل کا استعمال، وڈیو وائرل

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 7 ستمبر 2022
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گاڑی کے ذریعے تحریک انصاف کے جھنڈے لگائے جا رہے ہیں (فوٹو: فائل)

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گاڑی کے ذریعے تحریک انصاف کے جھنڈے لگائے جا رہے ہیں (فوٹو: فائل)

پشاور: تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پی ٹی آئی نے پشاور جلسے کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گاڑی کے ذریعے تحریک انصاف کے جھنڈے لگائے جا رہے ہیں۔

رنگ روڈ سے گزرنے والے شہریوں نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔