ایل این جی کیس؛ احتساب عدالت میں ریفرنس ختم کرنے کی درخواست ملتوی

ویب ڈیسک  بدھ 7 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے ملزمان کی جانب سے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہذا احتساب عدالت نیب قانون کے مطابق ریفرنس خارج کرے۔

ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان نامزد ہے، درخواست شریک ملزم چوہدری محمد اسلم کی جانب سے احتساب عدالت میں نیب کے نئے ترمیمی بل 2022 کے تحت دائر کی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے ملزمان کی جانب سے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

آئندہ سماعت پر ایل این جی ریفرنس ختم کرنے یا نہ ختم کرنے پر وکلاء دلائل دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔