- نشے میں دھت مسافر نے ایئرپوسٹس اور سیکیورٹی اہلکار پر مکے برسا دیئے
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
منی لانڈرنگ کیس؛ وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشی سے استنثی کی درخواست دی گئی۔ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سے 17 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی صورتحال آپکے سامنے ہے۔ سیلابی علاقوں کے دوروں کی باعثِ وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف 10 منٹ کے لیے پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے ایک ماہ کی تاریخ دی تھی اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ یہ کیس کونسا روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے۔عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی استںثی کی درخواست منظور کرلی۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنایا اس لیے مقدمے کو خارج کیا جائے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم پر کمپنیز کے اکاؤنٹ بھی فریز کر دئیے گئے ہیں انہیں ڈی فریز کرنے پر حکم دیا جائے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے بیان دیا کہ کمپنیز کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے پر ایف آئی اے کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 17ستمبر تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت منی لانڈرنگ ریفرنس اور آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیراعظم کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔