مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر کر دی

کورٹ رپورٹر  بدھ 7 ستمبر 2022
گزشتہ 4 سال سے پاسپورٹ  عدالتی تحویل میں ہے، مریم نواز کا درخواست میں موقف:فوٹو:فائل

گزشتہ 4 سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے، مریم نواز کا درخواست میں موقف:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مسلم لیگ ( ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے انکا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ نیب  چوہدری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی۔ لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔عدالت سےاستدعا ہےکہ پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔