چارسدہ میں تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک  بدھ 7 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

چارسدہ: خیبرپختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں دستی بم حملے کا افسوس ناک واقعہ خانمائی پولیس اسٹیشن پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چہرے ڈھانپ رکھے جو بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

شہید میر عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز  کے ساتھ ادا کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔