افغان بولر آؤٹ کرنے کے بعد آصف علی سے الجھ پڑے

ویب ڈیسک  بدھ 7 ستمبر 2022
افغان بولر فرید احمد پاکستانی بلے باز آصف علی سے الجھتے ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی

افغان بولر فرید احمد پاکستانی بلے باز آصف علی سے الجھتے ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی

شارجہ: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دلچسپ مقابلے میں پاکستانی بلے باز آصف علی کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بولر فرید احمد قومی ٹیم کے کھلاڑی سے الجھ پڑے اور دھکے دیے۔

کھیل کے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر آصف علی نے افغان بولر فرید حمد کو چھکا لگا کر میچ کا رخ بدلنے کی کوشش کی لیکن اگلی ہی گیند پر آصف علی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں؛ ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

آصف علی کی وکٹ حاصل کرتے ہی افغان بولر جذباتی ہوگئے اور آصف علی سے الجھ پڑے جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑی نے انکو پیچھے دھکیلا جبکہ اسی دوران افغان ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر بیچ بچاؤ کروایا۔

قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی نے میچ میں 16 رنز بنائے جس میں دو چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔