298 افراد نے کینن بال ڈائیو کا عالمی ریکارڈ بنادیا

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سرگرمی میں کُل 345 افراد نے حصہ لیا لیکن صرف 298 افراد ہی صحیح ڈائیو لگا سکے


ویب ڈیسک September 09, 2022
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈ)

بیلجیئم میں 298 افراد نے اولمپک سائز سوئمنگ پول میں ایک ساتھ کینن بال ڈائیو مار کر گینیز عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

بیلجیئم کے شہر گینٹ میں قائم لاگو گینٹ روزبروکن نے اپنی 10 ویں سالگرہ اپنے سوئمنگ پول میں 300 سے زائد افراد کی کینن بال ڈائیو کرواتے ہوئے منائی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ سرگرمی میں شریک ہر فرد کو باقاعدہ کینن بال کا طرز اپنانا تھا۔ کینن بال ڈائیو میں گھٹنوں کو چھاتی سے لگا کر اور ان کے گرد ہاتھ باندھ کر پانی میں چھلانگ لگائی جاتی ہے۔ ایسی حالت میں تب تک رہنا ہوتا ہے جب تک چھلانگ مارنے والا پانی میں نہ چلا جائے۔

اس کاوش کو پرکھنے کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے دو ممبران یہ بات یقینی بنانے کے لیے موجود تھے کہ کینن ڈائیو کے لیے باقاعدہ طرز کو اپنایا گیا کہ نہیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سرگرمی میں کُل 345 افراد نے حصہ لیا البتہ صرف 298 افراد ایسے تھے جنہوں نے صحیح کینن بال ڈائیو لگائی اور ان افراد کی ریکارڈ کے لیے گنتی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں