- چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
- راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس میں چار جون تک توسیع
- اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس پہنچ گئی
- عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے، وزیراعظم
- پاکستانی سیاست پر زلمے خلیل زاد کا تبصرہ جوبائیڈن انتظامیہ کیلیے پریشانی کا باعث بن گیا
- گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی
- تینوبو نائجیریا کے نئے صدر منتخب
- کراچی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
- لاہورمیں تجرباتی بنیادوں پر”بلیو روڈ‘‘ کا تصور متعارف
- کراچی سے پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
- یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
- عوام کی مسلح افواج سے محبت نے دشمن کے مذموم عزائم کا منہ توڑ جواب دیا، آرمی چیف
- دکی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
- جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید
- ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟
- کراچی؛ 6 یو سیز کے رکے ہوئے نتائج جاری، پیپلزپارٹی کی نشستیں 104 ہوگئیں
نئے چیف الیکشن کمشنر کیلیے فخر الدین جی ابراہیم کے نام پر اتفاق

عبوری سیٹ اپ کیلیے بھی یہی طریقہ اپنائیںگے،نثار،صدر،وزیر اعظم کی مبارکباد،متحدہ کاخیرمقدم
اسلام آباد / کراچی: حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے سینئر قانون دان اورسپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔پیرکوچیف الیکشن کمشنر کے نام پراتفاق رائے کے لیے قائم 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر سیدخورشید شاہ کی سربراہی میںہوا ، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اسلام الدین شیخ، ن لیگ کے راجا ظفرالحق،عبدالقادر بلوچ ، ایم کیوایم کے فاروق ستار، اے این پی کے حاجی عدیل اور جے یوآئی کے مولاناعبدالغفورحیدری نے شرکت کی،
اجلاس میںاپوزیشن لیڈرکی جانب سے تجویزکردہ فخر الدین جی ابراہیم،جسٹس شاکر اﷲ جان اورجسٹس(ر)ناصراسلم زاہد جبکہ وزیراعظم کی جانب سے تجویز کردہ منیر اے شیخ ، جسٹس (ر) امیرالملک مینگل اور جسٹس (ر) نسیم سکندر کے ناموں پر غور کیا گیا، ایم کیوایم نے بھی جسٹس(ر) ناصراسلم زاہداور اے این پی نے جسٹس (ر) سردار رضا خان کا نام تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کے شرکاء نے فخر الدین جی ابراہیم کے نام پر اتفاق اور اعتماد کااظہارکیا،چیف الیکشن کمشنر کاعہدہ حامد علی مرزا کی مدت ختم ہونے کے بعد 24مارچ سے خالی تھا۔
کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو ارسال کرے گی، وزیراعظم کی ایڈوائس پرصدر کی جانب سے توثیق کے بعد فخر الدین جی ابراہیم عہدے کاحلف اٹھائیںگے،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ان سے حلف لیں گے، نئے چیف الیکشن کمشنر کاعہدہ 5سال کے لیے ہوگا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہاکہ موجودہ جمہوری حکومت نے آزاد اور شفاف الیکشن کمیشن کے قیام کاوعدہ پورا کردیا،فخرالدین جی ابراہیم تجربہ کار اور غیر متنازع شخص ہیں،غیرجانبدارچیف الیکشن کمشنر کے تقررسے میثاق جمہوریت پر90 فیصد عمل ہوگیا،اپوزیشن کے تجویز کردہ چیف الیکشن کمشنر پر اتفاق سے یہ ثابت ہوگیاکہ آئندہ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں چاہتا ۔
دریں اثناء صدر زرداری اور وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق رائے پر پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کو مبارکباددی ہے ، اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات ہی سیاسی استحکام کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں، صدر نے فخرالدین جی ابراہیم کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے ان کی نامزدگی ان کی اہلیت کاثبوت ہے۔ قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے بھی فخر الدین جی ابراہیم کے نام پر اتفاق رائے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندراور باہر تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ان کا نام تجویزکیا تھا، انھوں نے کہاکہ عبوری حکومت کے قیام کے لیے بھی یہی طریقہ کار اپنائیں گے۔
ایم کیوایم نے بھی فخرالدین جی ابراہیم کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے ، رابطہ کمیٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فخرالدین ابراہیم صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ادھر ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ انہیں تقرری کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ، اپنی ترجیحات سے جلد میڈیا کو آگاہ کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔