کراچی؛  ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری، مزید 84 مریض رپورٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
رواں سال کراچی میں ڈینگی کے 2725 کیسز رپورٹ ہوئے (فوٹو فائل)

رواں سال کراچی میں ڈینگی کے 2725 کیسز رپورٹ ہوئے (فوٹو فائل)

 کراچی.: شہر قائد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ تازہ اعداد شمار کے مطابق شہر میں ڈینگی کے مزید 84 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ ستمبر میں اب تک صرف کراچی میں 518 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ  رواں سال کراچی میں ڈینگی کے 2725 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈینگی کے 3097 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں برس ڈینگی سے ایک موت بھی رپورٹ ہوچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔