معروف عراقی اداکارہ نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
اداکارہ کئی روز سے شدید ڈپریشن کا شکار تھیں
عراق کی مشہور ٹک ٹاکر اور کئی ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ مروہ القیسی نے کثیر منزلہ عمارت سےکود کر خود کشی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں کردستان کے شہر اربیل سے تعلق رکھنے والی ادکارہ و ٹاک ٹاکر مروہ القیسی نے کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
اداکارہ اس عمارت کے فلیٹ میں اپنی بہن کے ساتھ رہتی تھیں تاہم وہ کئی دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ خودکشی کرنے کی کوشش کر چکی ہیں۔
پولیس نے خودکشی کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی اربیل پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مروہ موقع پر ہلاک ہوگئیں۔
اس کی بہن ملک القیسی کی بھی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہے جس میں اسےصدمے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔