- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
معروف سماجی شخصیت و چانسلر اقراء یونیورسٹی حنید لاکھانی انتقال کرگئے
کراچی: پاکستان کی معروف سماجی شخصیت و رہنما پاکستان تحریک انصاف حنید لاکھانی مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تعلیمی شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی اقراء یونیورسٹی کے چانسلر و سماجی رہنما حنید لاکھانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حنید لاکھانی کافی دنوں سے ڈینگی وائرس میں مبتلا تھےاور ان کا علاج جاری تھا ۔ حنید لاکھانی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
حنید لاکھانی کے انتقال پر پی ٹی آئی کراچی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنید لاکھانی رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کے مالک تھے جن کی سماجی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی نے حنید لاکھانی کی اچانک موت پر اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ تحریک انصاف مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
حنید لاکھانی کا آخری ٹوئٹ؛
سماجی شخصیت حنید لاکھانی نے انتقال سے کچھ دیر قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف کامیابی پر ٹوئٹ بھی کیا تھا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنید لاکھانی نے تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’نسیم شاہ کی زبردست بلےبازی نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات، فائنل میں کامیابی مقدر ہو ان شاء اللہ‘۔
تمام پاکستانیوں کو بہت بہت مبارک ہو!
نسیم شاہ کی زبردست بلےبازی نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات، فائنل میں کامیابی مقدر ہو ان شاء اللہ۔#PAKvAFG #AsiaCup #AsiaCup2022 pic.twitter.com/6eFhl7puKh
— Hunaid Lakhani (@HunaidH_Lakhani) September 7, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔