افغانستان سے پھلوں، میوہ جات کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی میں اضافہ

این این آئی  جمعرات 8 ستمبر 2022
تاجر برادری نے ٹیکسز میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے پھلوں کی درآمد روک دی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

تاجر برادری نے ٹیکسز میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے پھلوں کی درآمد روک دی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور / کراچی: افغانستان سے پاکستان درآمد ہونے والے پھلوں اور میوہ جات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھادی گئی جب کہ اضافی ٹیکسز کی باعث قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگا۔

کسٹم حکام کے مطابق کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کا نفاذ ہوچکا ہے جو21فروری2023تک نافذ العمل رہے گا، نجی ٹی وی کے مطابق سیب پر فی ٹن 59ہزار،انگورکی فی ٹن درآمد پر 42 ہزار 811 روپے ڈیوٹی بڑھادی گئی، انار پر60ہزار842،خوبانی پر33 ہزار527روپے ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے۔

تاجر برادری نے ٹیکسز میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے پھلوں کی درآمد روک دی گئی ہے، پاکستانی درآمد کنندگان اور کلیئرنگ ایسوسی ایشن نے ٹیکسز میں اضافے پر احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔