مائیکل جیکسن کی موت کی اصل وجہ کیا تھی برسوں بعد گلوکار ایکون کا انکشاف

ایکون نے بتایا کہ کیسے مائیکل جیکسن نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا تھا


ویب ڈیسک September 08, 2022
ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے مائیکل جیکسن کی موت واقع ہوئی(فائل فوٹو)

امریکی معروف گلوکار ایکون نے مائیکل جیکسن کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکون نے برطانوی جریدے کی دستاویزی فلم '?Who Really Killed Michael Jackson' میں انکشاف کیا ہے کہ مائیکل جیکسن کی اپنے کام سے محبت اوروابستگی ہی جان لیوا ثابت ہوئی۔

ایکون نے بتایا کہ دنیا کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا 2009 میں لندن میں ایک بہت بڑا کنسرٹ تھا لندن میں میگا پرفارمنس کی خوشی میں وہ کئی دن سوئے بھی نہیں اور نیند کیلئے انہیں گولیاں کھانی پڑیں۔

Pin by palto rogojka on Mike dreamer soul | Michael jackson thriller,  Michael jackson, Michael jackson pics

تاہم وہی گولیاں ان کی زندگی نگل گئیں ان ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے مائیکل جیکسن کی موت واقع ہوئی۔

ایکون نے یہ بھی بتایا کہ وہ لندن میں کنسرٹس میں پرفارمنس دینے کے لیے بھرپور جوش اور ولولے کے ساتھ تیاری کر رہے تھے, ان کا اپنے کام سے شدید لگاؤ اور جنون ہی مائیکل جیکسن کے لئےخطرناک ثابت ہوا۔

ایکون نے کہا کہ 2009 میں پچاس برس کی عمر میں جب مائیکل جیکسن کا جسم اس قدر توانا نہ تھا لیکن ان کا ذہن بہت زیادہ کام کرتا تھا اور وہ 24 گھنٹے کام کرتے رہتے تھے۔

Akon Talks Unreleased Duet With Michael Jackson | Access Online

یاد رہے کہ پاپ میوزک کو جنم دینے والے مائیکل جیکسن کی موت کے 13 برس بعد بھی دنیا بھر میں موجود ان کے مداح آج بھی انکی اچانک موت کے سبب کو جاننا چاہتے ہیں۔

ایکون نے یہ بتایا کہ ان کی اورمائیکل جیکسن کے درمیان تعلقات ایک اچھی دوستی میں بدل گئے اور ان کا ڈو اِٹ گانا بھی تیاری کے مراحل میں تھا اس لئےوہ زیادہ تر وقت ساتھ گزارتے تھے۔

ایکون نے بتایا کہ کیسے مائیکل جیکسن نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا، انکی بدولت ہی معلوم ہوا کہ میوزک انڈسٹری کیسے کام کرتی ہے اور کن باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔



مائیکل جیکسن کی موت کے بعد ایکون اور مائیکل جیکسن کا ڈواٹ سانگ'ہولڈ مائی ہینڈ'ریلیز کیا گیا جو کئی ہفتوں تک ٹاپ میوزک بنا رہا۔

واضح رہے کہ جون 2009 میں پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں مردہ پائے گئے، گلوکار کی موت نیند کی گولی کھانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑجانے سے ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں