- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
کم عمری کی شادی کا ایک اور واقعہ، 14 سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی کی 14 سالہ لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سندھ ہائیکورٹ؛ کم عمری کی شادی کا ایک اور واقعہ، لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت
عدالت نے فیصلے میں مدعی مقدمہ کو کم عمری کی شادی کے معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس کے کے آٓغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کورنگی سے 14 سالہ لڑکی کے اغوا، زنا، انسانی اسمگلنگ کے مقدمے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
دوران سماعت 14 سالہ لڑکی شوہر کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی، جہاں اس نے بیان دیا کہ مرضی سے شادی کی، کسی نے اغوا نہیں کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ لڑکی کا بیان لے لیا، مقدمہ سی کلاس کر رہے ہیں۔ مقدمہ سی کلاس کرنے کے لیے 2 روز کی مہلت دے دی جائے۔ عدالت نے 14 سالہ لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے تھانہ پریڈی کو لڑکی اور لڑکے کو بہ حفاظت گھر پہنچانے اور کم عمری میں شادی کے معاملے پر مدعی مقدمہ کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ 14 سالہ لڑکی کے اغوا کے خلاف والد نے تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔