لاہور میں  خاتون سے زیادتی 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد گرفتار

گرفتار ملزمان میں قاری محمد حسن،اہلکار ارسلان اور احمد علی شامل، بلاامتیاز کارروائی ہوگی، پولیس حکام


ویب ڈیسک September 08, 2022
خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، پولیس (فوٹو فائل)

صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق قاری حسن نامی شخص نے ورغلا کر ایل ڈی اے ایونیو بلایا، جہاں پولیس اہلکار ارسلان نے دوسرے اہلکار احمد کے سامنے زیادتی کی جب کہ قاری حسن پہلے بھی زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے ۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا چکا ہے اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں نامزد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں قاری محمد حسن،اہلکار ارسلان اور احمد علی شامل ہیں۔ قبل ازیں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں