پنجاب میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے پولیس اور رینجرز طلب کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے محکمہ داخلہ کو مراسلہ تحریر کردیاگیاہے (فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے محکمہ داخلہ کو مراسلہ تحریر کردیاگیاہے (فوٹو فائل)

 لاہور: پنجاب کے 6 اضلاع میں ضمنی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے پولیس اور رینجرز کوطلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو اس سلسلے میں مراسلہ تحریر کردیاگیاہے۔صوبے کے 6 اضلاع این اے 157ملتان ،پی پی 139شیخوپورہ ،اور پی پی 241بہاولنگر میں 11ستمبر کوالیکشن ہوں گے  جب کہ این اے 108فیصل آباد اوراین اے 118ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخابت 25ستمبر کوہوں گے ۔ علاوہ ازیں پی پی 209خانیوال میں ضمنی انتخاب 2اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کویقینی بنایاجارہا ہے ۔رینجرز ضمنی الیکشن والے علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے باہر  پیٹرولنگ کریں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔