خلیل الرحمٰن قمر کی خاتون کے ساتھ وائرل فون کال کا معاملہ کیا ہے؟

ویب ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
 خلیل الرحمٰن قمر کو ناقدین کی جانب سےت جنس پرست کہا جاتا ہے(فائل فوٹو)

خلیل الرحمٰن قمر کو ناقدین کی جانب سےت جنس پرست کہا جاتا ہے(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کی خاتون کے ساتھ کال پر بات چیت کی وائرل آڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خلیل الرحمٰن قمر کی ایک آڈیو کال ریکارڈنگ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی خاتون کے ساتھ ملنے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

اس وائرل آڈیو میں سُنا جا سکتا ہے کہ ڈرامہ رائٹر خاتون کو ملنے پر زور دے رہے ہیں جبکہ خاتون انہیں اپنی مجبوری بتا رہی ہیں کہ وہ ان سے باہر ملنے کیوں نہیں آسکی۔

ناقدین کی جانب سے جنس پرست مرد قرار دیئے جانے والے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی یہ آڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ نامعلوم خاتون خلیل الرحمٰن کو کہتی ہے کہ’ میرے شوہر ساتھ آنے کو کہہ رہے تھے اس لئے میں ان سے ناراض ہوگئی میں تیار ہوئی بیٹھی تھی مگر وہ ساتھ جانے کی ضد کرنے لگے جس پر میں نے جانے سے ہی منع کردیا‘۔

خلیل الرحمٰن سے خاتون کہتی ہے کہ میں آپ کو تصویر بھیجتی ہوں میں تیار ہوئی بیٹھی تھی جس پر وہ کہتے ہیں کہ مجھے تم پر ٹرسٹ ہے۔

خلیل الرحمٰن خاتون سے تصاویر بھیجنے کا کہتے ہوئےانہیں جب سہولت میسر ہو تب ملنے کا کہتے ہیں۔

ڈرامہ رائٹر کی مذکورہ آڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیان صارفین اور ناقدین کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن ہمیشہ عورتوں کی وفاداری پر سوالات اٹھاتے ہیں مگر شادی شدہ خاتون سے مبینہ گفتگو نے ان کے اِن کی ہی وفاداری کوختم کردیا کیونکہ وہ ایک شادی شدہ عورت کو شوہر کو بتائے بغیر ان سے ملنے پر زور دے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ رائٹر کی جانب سے اب تک اس کال کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔