کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا 50 روز سے جاری دھرنا ختم

ویب ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
فوٹو : ٹویٹر

فوٹو : ٹویٹر

 کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لاپتہ افراد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

وزیر قانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان،  شازیہ مری، آغا حسن بلوچ اور بیرسٹر کامران مرتضیٰ کمیٹی میں شامل تھے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی کے ارکان نے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کیے، وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کی یقین دہانی پر دھرنہ ختم کیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے دھرنہ ختم کرنے پر شرکاء اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ریڈ زون کوئٹہ میں دھرنہ دیا ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔