راکھی ساونت کی حجاب اور عبایا کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 8 ستمبر 2022
راکھی ساونت سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

راکھی ساونت سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی حجاب اور عبایا کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو گئیں۔

راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان درانی سمیت ایک مرد اور خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کی خاص بات راکھی کا حجاب اور عبایا ہے اور پوسٹ کے کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسلامی طرز کی  زندگی سے بے حد خوش ہیں۔

ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد راکھی ساونت سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کئی صارفین ان کی تبدیلی سے خوش ہیں جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ سے درخواست کی کہ وہ اپنا مذہب تبدیل نہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔