- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
محمد حسنین نے اپنا بلا نسیم شاہ کو تحفے میں دے دیا
کراچی: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے اپنا یادگاری بلا نسیم شاہ کو تحفے میں دے دیا، نسیم شاہ نے محمد حسنین کے بلے سے لگاتار دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔
گزشتہ روز، افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے۔ اس دوران نسیم شاہ نے محمد حسنین سے بلا لیا اور افغان بولر فضل الحق فاروقی کو لگاتار دو چھکے لگا کر میچ جتوا دیا۔
مزید پڑھیں؛ ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی سی بی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں محمد حسنین کی جانب سے نسیم شاہ کو بلا تحفے میں دیا جا رہا ہے۔ محمد حسنین کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے کل شاندار اننگز کھیلی اور شارجہ میں تاریخ کو دھرایا جب جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف چھکا لگا کر میچ جتوایا تھا۔
محمد حسنین نے کہا کہ نسیم شاہ نے جس بلے سے دو چھکے لگائے وہ بلا میرا تھا اس لیے اپنا بلا نسیم شاہ کو تحفے میں دیتا ہوں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1567901781753044993?s=20&t=B-0cjv1U2QvTsD9bANDvuw
بلا تحفے میں ملنے کے بعد نسیم شاہ نے محمد حسنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلے کو نیلامی کے لیے پیش کر رہا ہوں جس کی آدھی رقم سیلاب متاثرین فنڈ میں دوں گا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف آخری اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر نسیم شاہ نے لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو فائنل میں پہنچایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔