نئی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ہوگیا، اولمپین کلیم اللہ چیئرمین تعینات

ویب ڈیسک  جمعـء 9 ستمبر 2022
پی ایچ ایف نے سلیکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

پی ایچ ایف نے سلیکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے نئی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، اولمپین کلیم اللہ خان کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی تعینات کیا گیا ہے۔

پانچ رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین 1984 لاس اینجلس اولمپکس کے فاتح کھلاڑی اولمپین کلیم اللہ خان ہوں گے جبکہ کمیٹی میں اولمپین ناصر علی، اولمپین رحیم خان، لئیق لاشاری انٹرنیشنل اور اولمپین شکیل عباسی شامل ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔