ہندوانتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو چوری کا الزام لگا کر قتل کر دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 ستمبر 2022
لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے(فائل فوٹو)

لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے(فائل فوٹو)

اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں سفاک ہندو انتہا پسندوں نے ایک 19 سالہ مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع سہارنپورکے گاﺅں پارولی میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک 19 سالہ مسلمان نوجوان  کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

مظفر نگر کا رہائشی شاہ رخ  مزدوری کر کے کام سے واپس آ رہا تھا کہ اسے چوری کا الزام لگا کر قتل کر دیا گیا نوجوان کے اہلخانہ نےمیڈیا کو بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ پر چوری کا الزام لگایا ان کا بیٹا چور نہیں تھا بلکہ اسے دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی پولیس نے مقتول  کے والد کی شکایت پر دو افراد دھرم ویر اور اومپال کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔