سیلاب کے باعث مختصر  ٹرین آپریشن ملتان سے روہڑی تک بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 9 ستمبر 2022
ریلوے سسٹم پر صرف ایک ٹرین خیبرمیل پشاور تا ملتان براستہ لاہور چل رہی تھی (فوٹو فائل)

ریلوے سسٹم پر صرف ایک ٹرین خیبرمیل پشاور تا ملتان براستہ لاہور چل رہی تھی (فوٹو فائل)

 لاہور: سیلابی صورت حال اور ٹریک پانی میں ڈوب جانے کے باعث مختصر کیا گیا ٹرین آپریشن ملتان سے بڑھا کر روہڑی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: لاہور کراچی ٹرین آپریشن بحال نہ ہو سکا، ریلوے کو کروڑوں کا نقصان

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے سیلابی پانی ٹریک پر موجود ہونے کے باعث خیبر میل ٹرین کو ملتان کے بجائے روہڑی تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ فی الحال ریلوے سسٹم پر صرف ایک ٹرین خیبرمیل پشاور تا ملتان براستہ لاہور چل رہی تھی، جسے اب روہڑی تک چلایا جائے گا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق باقی تمام اپ اور ڈاؤن کی 30 ٹرینوں کا آپریشن تاحال مکمل طور پر بند ہے، تاہم خیبر میل ٹرین کو سیلاب زدہ علاقوں میں ڈید اسپیڈ سے چلایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔