بلوچستان کابینہ کا اجلاس، گھریلو تشدد اور آرکیالوجی سے متعلق قوانین کی منظوری

ویب ڈیسک  جمعـء 9 ستمبر 2022
ضلع کوہلو میں نئی سب تحصیل سفید کے قیام اور بلوچستان (اینٹیکویٹیز ایکٹ2014ء) آرکیالوجیکل رولز کی بھی منظوری (فوٹو : فائل)

ضلع کوہلو میں نئی سب تحصیل سفید کے قیام اور بلوچستان (اینٹیکویٹیز ایکٹ2014ء) آرکیالوجیکل رولز کی بھی منظوری (فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان کابینہ نے گھریلو تشدد اور آرکیالوجی سے متعلق قوانین، کوہلو میں نئی سب تحصیل اور دیگر فیصلوں کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے حالیہ سیلابی صورتحال اور نقصانات اور ریلیف ورک پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسرز کی ضم شدہ حیثیت کو بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے ضلع کوہلو میں نئی سب تحصیل سفید کے قیام کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے بلوچستان (اینٹیکویٹیز ایکٹ2014ء) آرکیالوجیکل رولز کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے بلوچستان (اینٹیکویٹیز ایکٹ2014ء) (Antiquities) آرکیالوجیکل رولز، بلوچستان کے گھریلو تشدد (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ2014) کے رولز کے منظوری دی۔

کابینہ نے ضلع آواران میں پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی پی ایس ڈی پی اسکیم کے تخمینہ لاگت میں اضافے اور پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں واٹر سپلائی اسکیم کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری بھی دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔