کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ؛ درجہ حرات 39 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: شہر قائد میں گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب  جمعے کے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں معطل ہونےاوربلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب جمعے کو شہر میں موسم گرم وخشک ریکارڈ ہوا،گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 39.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 47فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3 روز کےدوران گرمی میں اضافہ کا امکان ہے،ہفتےکو بھی پارہ 39ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے13ستمبر کے دوران تھرپارکر،عمرکوٹ جبکہ 11سے13ستمبر کے دوران میرپورخاص،ٹنڈومحمد خان،بدین،سجاول اورٹھٹھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی ودرمیانی بارش ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب 13اور14ستمبرکے دوران بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ،قلات اورخضدارمیں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔