برطانیہ کا نیا بادشاہ سفر کیلیے پاسپورٹ کی پابندی سے مستثنٰی کیوں؟

ویب ڈیسک  جمعـء 9 ستمبر 2022
—فوٹو: اے پی

—فوٹو: اے پی

 لندن: ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے 73 سالہ شہزادہ چارلس سوم ازخود برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے جس کے بعد اب وہ بغیر پاسپورٹ کے سفر اور بغیر لائسنس کے ڈرائیو کرسکیں گے۔

اگرچہ شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی میں ایک برس یا اس سے زائد کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے تاہم اب ان پر غیرمعمولی برطانوی شاہی قوانین کا اطلاق ہوگا جس کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

پاسپورٹ کے بغیر بیرون ملک سفر

شاہ چارلس سوم پاسپورٹ کے بغیر بیرون ملک سفر کریں گے کیونکہ شاہی خاندان کے دیگر افراد کے برعکس انہیں کسی پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ دستاویز ان کے نام جاری ہوں گے۔

سال میں دو مرتبہ سالگرہ کی تقریب

شاہ چارلس سوم کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی سال میں دو مرتبہ سالگرہ منائی جاتی تھی۔ ان کی پہلی سالگرہ 21 اپریل کو نجی طور پر جبکہ جون کے وسط میں سرکاری سطح پر عوامی جشن کے ساتھ دوسری مرتبہ سالگرہ منائی جاتی تھی۔

اس اعتبار سے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی پہلی تقریب 14 نومبر کو موسم سرما کے آغاز میں ہوگی جبکہ امکان ہے کہ دسمبر میں “سرکاری سالگرہ” منائی جائے گی۔

برطانوی شہزادہ ووٹ کاسٹ نہیں کرتا

برطانوی شاہی قوانین کے مطابق برطانوی بادشاہ ووٹ نہیں دیتا اور انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتا۔  ریاست کے سربراہ کے طور پراسے سیاسی معاملات میں سختی سے غیر جانبدار رہنا ہوتا ہے۔

شاہ چارلس سوم پارلیمانی اجلاس کے سیشن کے آغاز، پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون کی توثیق میں کردار ادا کرتا ہے ور برطانوی وزیراعظم سے ہفتہ وار اجلاس کرتا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔