سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 9 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس  نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 1721ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی بازاروں میں جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 850روپے اور 728روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 151700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 130058روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 60روپے بڑھکر 1540روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 51.44روپے بڑھکر 1320.30روپے کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔