شادی شدہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے انکوائری کرتے ہوئے ملزم کو صوابی سے گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک September 09, 2022
فوٹو: فائل

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے شادی شدہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز و تصاویر بناکر بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

حکام کے مطابق زیر حراست مہران نامی ملزم شادی شدہ خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز و تصاویر تیار کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر خاتون کے خاوند کو بلیک کررہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کے خاوند کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے انکوائری کرتے ہوئے ملزم کو صوابی سے گرفتار کرلیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں