- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں، ’ضرار‘ کی نمائش 25 نومبر تک ملتوی
لاہور: سیلاب زدگان کے لئے امدادی سرگرمیوں میں مصروفیت کے باعث اداکار شان کی فلم ”ضرار“ کی نمائش 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
’ضرار‘ کو پاکستان کے ساتھ دنیا کے دیگر خطوں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور مڈل ایسٹ میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ”ضرار“ میں شان نے نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں بلکہ اس کے پروڈکشن اور ڈائریکشن کے فرائض بھی خود سر انجام دئیے ہیں۔
تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں کرن ملک، سینئر فنکار ندیم بیگ،رشید ناز،شفقت چیمہ اور نئیر اعجاز سمیت دیگر شامل ہیں۔
فلم کی کہانی سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ایک سیکرٹ آپریشن کا احاطہ کرتی ہے۔
”ضرار“ کی نمائش ڈسٹری بیوشن کلب کے اشتراک سے دنیا بھر کے سینماؤں میں کی جائے گی۔
ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد نے بتایا کہ”ضرار“ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جس کا نہ صرف فلمی صنعت سے وابستہ افراد بلکہ عام شائقین بھی شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف سرگرمیوں میں فنکاروں کی شمولیت کے باعث فلم کی تشہیری مہم متاثر ہورہی تھی جس کے باعث ریلیز کی تاریخ کو 25نومبر تک ملتوی کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔