اورنج لائن آج سے کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی؛شرجیل میمن

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 ستمبر 2022
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج سے اورنج لائن ( بی آر ٹی عبدالستار ایدھی) کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے، روزانہ ہزاروں شہری اس جدید پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ سے مستفید ہونگے ۔

WhatsApp Image 2022-09-09 at 7.58.08 PM
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔

WhatsApp Image 2022-09-09 at 7.58.07 PM

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اورنج لائن کی افتتاحی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔

WhatsApp Image 2022-09-09 at 7.58.08 PM (1)

کراچی کے شہری آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔