تعویز کے زریعے جیل میں منشیات فروشی کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  جمعـء 9 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 پشاور: خیبرپختونخوا کی جیلوں میں منشیات فروشی کا نیا طریقہ بے نقاب ہوگیا، جیل حکام نے تعویز کے زریعے جیل میں منشیات فروشی کی کوشش ناکام بنادی۔ 

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پشاور ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں نئے داخل ہونے والے زیر حراست قیدی سے تلاشی کے دوران تعویذ میں سے آئس برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور سپرنٹینڈنٹ جیل نے واقعے پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیے جبکہ قیدی سے تلاشی کے دوران آئس پکڑنے والے سپاہی کو سپرنٹینڈنٹ جیل کی جانب سے انعام بھی دیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔