کرشنا ابھیشیک کے بعد چندو نے بھی ’دی کپل شرما شو‘ چھوڑ دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 ستمبر 2022
کچھ عرصہ کیلئے بریک لینا چاہتا ہوں، کامیڈین ، فوٹو: انسٹاگرام

کچھ عرصہ کیلئے بریک لینا چاہتا ہوں، کامیڈین ، فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: معروف کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک کے بعد اب شو کے اہم فنکار چندن پربھاکر نے بھی کپل شرما شو کو خیر باد کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چندو ( چندن پرابھاکر) کپل شرما شو کے نئے سیزن میں نظر  نہیں آئیں گے۔

ایک انٹرویو میں چندن پرابھاکر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ’ میں دی کپل شرما شو کے اس سیزن کا حصہ نہیں ہوں ، اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ میں صرف تھوڑا بریک لینا چاہتا ہوں’۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی سنگھ نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اب کپل شرما شو میں زیادہ نظر نہیں آئیں گی، دیگر مصروفیات کے باعث انہوں نے کبھی کبھی شو میں نظر آنے کا بتایا تھا، اس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ کرشنا ابھیشیک نے بھی شو چھوڑ دیا۔

بعد ازاں کرشنا ابھیشیک نے خود تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کامیڈی شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کرشنا سے میڈیا ٹاک کے دوران جب کامیڈی شو سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے مختصر  جواب دیتے ہوئے بتایا  کہ’ہاں میں اب یہ شو نہیں کروں گا، پروگرام کے پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے کے مسائل ہیں’۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔