- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
شکورشاد استعفیٰ معطلی سے سارے استعفے معطل ہوگئے، شیخ رشید
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ(ن) کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شکور شاد کا استعفیٰ معطل ہونے کے بعد سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔
شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے۔ شکورشاد کا استعفیٰ معطل ہونے کے بعد سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ غربت مٹاؤ نہیں غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں۔ یہ انقلابی نہیں سیلابی ہیں۔ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آگیا ہے۔ امداد نہیں حکم نامے آرہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے۔ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے۔ سامراجی پالیسیاں آ رہی ہیں ڈالر نہیں آ رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔ ریاست کی طاقت اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں۔ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے۔ قوم کی برداشت جواب دے گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔