آیان مکھرجی نے 600 کروڑ آگ لگا دیئے کنگنا کا براہمسترا ڈائریکٹر پر طنز

آیان مکھرجی نے فلم بنانے میں 12 سال لگائے اور 600 کروڑ آگ میں جھونک دیئے


ویب ڈیسک September 10, 2022
آیان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی براہمسترا شیوا گزشتہ روز ہی ریلیز ہوئی ہے(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی ایکشن ہیروئن کنگنا رناوت نے براہمسترا کے ڈائریکڑ آیان مکھرجی پر الزامات عائد کردیئے۔

متنازعہ بیانات کیلئے مشہور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے براہمسترا کی ریلیز کے بعد فلم کے ہدایتکار آیان مکھرجی پر الزامات کی بارش کردی۔

کنگنا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اسٹوری پر لمبا نوٹ تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ'جو لوگ آیان مکھرجی کو عقلمند کہہ رہے ہیں انہیں فوری جیل میں ڈال دینا چاہیے'۔

اداکارہ نے براہمسترا کے ہدایتکار پر الزامات عائد کئے کہ 'آیان مکھرجی نےاس فلم کو بنانے کیلئے12 سال لئے، 14 ڈی او پی بدلے، 85اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بدلے، فلم کو بنانے میں 400 سے زیادہ دن لگائے اور 600 کروڑ آگ لگا دیئے'۔

کنگنا نے مزید لکھا کہ'ہدایتکار نے لوگوں کے مذہبی جذبات کو تکلیف پہنچائی ا ٓخری وقت میں فلم کا نام جلال الدین رومی سے بدل کر' شیوا' رکھ دیا کیونکہ باہوبلی کامیاب ہوئی تھی'۔

کنگنا کا کہنا ہے کہ' آیان مکھرجی ایک موقع پرست اور لالچی شخص ہیں جو دن کو رات اور رات کو دن بنانے کی حکمتِ عملی کی مثال ہیں'۔

یاد رہے کہ آیان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی براہمسترا شیوا گزشتہ روز ہی ریلیز ہوئی ہے جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، شاہ رُخ خان اور مونی رائے نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم رواں ہفتے میں 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی تاہم جہاں کئی فلم شائقین کو یہ فلم پسند آرہی ہے وہیں اکثر ناقد اس پر بھرپور تنقید کر رہے ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں