سیلاب متاثرین کیلیے امداد لیکر امارات سے مزید 2 طیاروں کی کراچی لینڈنگ

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
اماراتی ائر فورس کی امدادی پروازوں نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا (فوٹو فائل)

اماراتی ائر فورس کی امدادی پروازوں نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا (فوٹو فائل)

 کراچی: متحدہ عرب امارات سے مزید 2 طیارے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ائرپورٹ پہنچ گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کیلیے امداد لیکر امارات سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث مختلف ممالک سے امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح بھی متحدہ عرب امارات (اماراتی ائر فورس) کے مزید 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ ہوئے۔

برادر ملک کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں مجموعی طور پر 16 پروازیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بحالی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج کے 5 کور کے افسر نے اماراتی طیارے کے عملے کا استقبال کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: امارات سے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان آنا شروع ہوگیا، وزیراعظم

قبل ازیں جمعرات کے روز بھی 2 پروازیں متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کی امداد لے کر کراچی پہنچی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔