اسلام آباد میں مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے ڈرون استعمال ہوں گے

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
جدید ترین ٹیکنالوجی عوامی اجتماعات منظم رکھنے میں مدد دے گی، اسلام آباد پولیس:فوٹو:فائل

جدید ترین ٹیکنالوجی عوامی اجتماعات منظم رکھنے میں مدد دے گی، اسلام آباد پولیس:فوٹو:فائل

اسلام آباد پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈرون استعمال کرے گی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان کے مطابق کیپیٹل پولیس نے امن و امان کے قیام کے لئے عوامی اجتماعات کو محدود اورمنظم رکھنے کے لئے جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مستقبل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے غیر مہلک شیل پھینکنے والے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔ڈرون کے استعمال سے مظاہرین کو محدود اور منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔