کروڑوں روپے سے بھری بینک وین لیکر فرار ہونے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
پولیس نے ملزم کو 8 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد گرفتار کیا (فوٹو فائل)

پولیس نے ملزم کو 8 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد گرفتار کیا (فوٹو فائل)

فیصل آباد: پولیس نے کروڑوں روپے سے بھری کیش وین لے کر فرار ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

آر پی او فیصل آباد معین مسعود نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ 4 کروڑ 96 لاکھ روپے سے بھری بینک کی کیش وین لے کر فرار ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو پولیس نے 8 گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر سی پی او عمر سعید، ایس ایس پی محمد اجمل سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: جڑانوالہ میں ڈرائیور کروڑوں روپے سے بھری بینک وین لے کر فرار

گرفتار ڈرائیور نے میڈیا کے سامنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں خود پر موجود قرض اتارنے کے لیے 2 نوکریاں کرتا ہوں۔ دن کے اوقات میں بطور ڈرائیور اور رات میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر ڈیوٹی کرتا ہوں۔ ڈرائیور کے مطابق ایک بار اس کے پاس 37 کروڑ روپے تھے لیکن تب واردات نہیں کی، پھر بعد میں تنہا منصوبہ بنا کر واردات کی۔

ڈرائیور کے مطابق واردات کے بعد راستے سے پلٹنے لگا، پھر سوچا کہ نکل جاتا ہوں۔ اس نے بتایا کہ اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے۔ 4 بچوں کا باپ ہوں۔ ارادہ تھا کہ خودکشی سے بہتر ہے واردات کرلوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔