- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کی پارٹی رکنیت معطل، شوکاز جاری
کراچی: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی جانب سے عدالت کے ذریعے اپنی نشست معطل ہونے کا نوٹیفکیشن ختم کروانے پر تحریک انصاف نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی شکور شاد صاحب کو پارٹی پالیسی کے خلاف اقدام کے حوالے سے شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ انہوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف اپنا استعفی عدالت میں درخواست دائر کر کے منسوخ کروایا۔ان سے انکےاقدام اور میڈیا پر پارٹی پالیسی کےخلاف بیانات کے حوالےوضاحت طلب کی گئی ہے! pic.twitter.com/nKc1RRwfe7
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) September 10, 2022
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر جواب دے کر بتائیں کہ آپ کی رکنیت کیوں بحال کی جائے؟ شوکاز نوٹس کے مطابق حلقہ این اے 246 سے پارٹی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں، لہٰذا اس حلقے سے بطور کورنگ امیدوار آپ کی نامزدگی بھی واپس لی جاتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: کراچی سے پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل
شکور شاد کو شوکاز نوٹس تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران اسماعیل کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شکور شاد نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام کوئی استعفا بھیجا اور نہ ہی اس پر میرے دستخط ہیں۔ لہٰذا میرا استعفا منظور ہونے اور قومی اسمبلی کی نشست خالی ہونے (دونوں کے) نوٹیفکیشن معطل کیے جائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: استعفا سیاسی مقاصد کیلیے تھا، پی ٹی آئی رہنما نے منظوری عدالت میں چیلنج کردی
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے شکور شاد کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی تھی۔ بعد ازاں شکور شاد کے اس عمل کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کی بنیاد پر رکنیت معطل کرتے ہوئے سات دن کے اندر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔