عمران عباس بھارتی ادکارہ امیشا پٹیل کیلئے ہریتک روشن بن گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
پاکستانی ادکار عمران عباس نے امیشا پٹیل کیلئے گانا ایک ایوارڈ شو میں گایا، فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ادکار عمران عباس نے امیشا پٹیل کیلئے گانا ایک ایوارڈ شو میں گایا، فوٹو: انسٹاگرام

بحرین: معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے بالی وڈ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کا گانا ’جانِ من جانِ من‘ امیشا پٹیل کے لیے گایا۔


View this post on Instagram

A post shared by (@imranabbas.official)

اس موقع پر  امیشا نے کہا کہ یہ گانا ان کے لیے بہت یادگار ہے ۔

بحرین میں منعقدہ ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکار عمران عباس کے گانے پر بھارتی ادکارہ نے کہا کہ یہ گانا ان کیلئے بہت یادگار ہے۔

امیشا پاٹیل کا کہنا تھا کہ یہ گانا فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کی شوٹ کے پہلے دن کی یادگار ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ 22 برس قبل ریلیز ہوئی تھی جس میں امیشا پٹیل اور ہریتک روشن کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

عمران عباس نے ایک انسٹا اسٹوری میں بھی امیشا کو ’کہو نہ پیار ہے‘ کا جواب دیا کہ ’ہاں کہا نہ پیار ہے‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔