نوابشاہ ائرپورٹ کو 25 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
نوابشاہ ائرپورٹ کو گذشتہ ماہ سے فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیا گیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

نوابشاہ ائرپورٹ کو گذشتہ ماہ سے فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیا گیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

نواب شاہ: سول ایوی ایشن نے نوابشاہ ائرپورٹ کو 25 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی اے اے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر تاحال سیلابی پانی موجود ہے۔

جاری بیان کے مطابق ائرپورٹ رن وے پر کئی فٹ پانی موجود ہے جس کی وجہ سےرن وے کی لائٹس بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام نے کراچی لاہور کے درمیان اڑنے والی فلائٹس کو ملتان کو سیکنڈری ائرپوٹ کے طور استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث نوابشاہ ائرپورٹ کو گذشتہ ماہ سے فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیا گیا ہے۔

خراب موسم اور طوفانی بارشوں میں ملک کے دیگر شہروں سے کراچی آنے والی فلائٹس کو نوابشاہ ائرپورٹ پر اتارا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔