تاجر سے 7کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: سی آئی اے پولیس نے تاجر سے 7 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے 2  ملزمان کو گرفتار  کرکے فون کالز کیلئے استعمال ہونے والی سم برآمد کرلی ہے۔

ایس ایس پی سی آئی اے عارف عزیز کے مطابق آل قریشی ملک ہول سیلر کے صدر محمد جمیل سے موبائل فون پر ملزمان نے 7 کروڑ روپے بھتہ مانگا نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

پولیس کے مطابق تاجر نے فوری طور پر سی آئی اے ایس آئی یو پولیس سے رابطہ کیا اور صورت حال سے آگاہ کیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے شاہ لطیف ٹاون کے علاقے میں ایک ہوٹل کے قریب چھاپہ مارکر ملزمان نعمان اور محمد عاصم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان تاجر کے سابق ملازم رہ چکے ہیں، دونوں ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تاجر سے بھتہ مانگا تھا اور وہ مسلسل تاجر کا تعاقب بھی کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، بروقت کارروائی کرنے پر پولیس پارٹی کو50 ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد دی  گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔