مصر؛ مسجد میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک نمازی شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
نمازیوں نے قاتل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، فوٹو: فائل

نمازیوں نے قاتل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، فوٹو: فائل

قاہرہ: مصر کے علاقے الدقھلیہ کی مسجد میں چاقو بردار شخص نے ایک اور نمازی پر وار کرکے قتل کردیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق مصر کے علاقے سودان کے ایک گاؤں کی مسجد میں صف بندی کے وقت ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے نمازی کو شہید کردیا۔ مسجد میں موجود افراد نے قاتل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دونوں نمازیوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر ایک نے تیز دھار چاقو سے وار کرکے الشریبنی نامی نمازی کو قتل کردیا جب کہ قاتل کی شناخت صابر فرج کے نام سے ہوئی ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نےبتایا کہ مقتول سے ذاتی تنازع چل رہا تھا اور مسجد میں ہونے والی تلخ کلامی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے بدلہ لے لیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔