شہروز سبزواری کی شیرخوار بیٹی کے ساتھ وڈیو وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
سیدہ زہرا سبزواری کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صافین بے حد پسند کر رہے ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

سیدہ زہرا سبزواری کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صافین بے حد پسند کر رہے ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

 کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ صدف کنول نے اپنی بیٹی کی پہلی ویڈیو شیئر کر دی ہے ۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی سیدہ زہرا سبزواری کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صافین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہروز سبزواری بیٹی سے باتیں کر تے ہیں اور ننھی زہرا اپنے والد کے اوپر لیٹی ہوئی مسکرا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پہلی ویڈیو صدف کنول نے اپنی بیٹی کے ایک مہینے کے ہو جانے پر شیئر کی ہے۔

لاکھوں صارفین سمیت شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات بھی کمنٹ اور لائیک کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے ہاں گزشتہ ماہ کی 8 تاریخ کو پہلی اولاد، بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔