پتوکی میں طالبات کی بس پر حملہ؛ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

پتوکی: پتوکی کےعلاقےحسین خاں والا میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی طالبات کی بس پر غنڈوں کے حملہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق غنڈوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی طالبات کے پوائنٹ کےڈرائیور اور کنڈیکٹر پر وحشانہ تشدد کیا جس کے بعد طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تھانہ صدر پتوکی میں غنڈوں کیخلاف کارروائی کیلئے دی جانے والی درخواست کے بعد تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست موصول ہوئی ہے، تشدد کی میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔