- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ملکہ برطانیہ کی موت کے بعد کوہ نور سمیت دیگر قیمتی اشیاء کی واپسی کا مطالبہ
لندن: ستر برس تک دنیا کے بیشتر ممالک پر حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر کوہ نور ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، صارفین کی جانب سے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا بھارت کو واپس لوٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جو ملکہ برطانیہ کے تاج میں جڑا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوہ نور سمیت متعدد قیمتی اشیاء ایسی ہیں جنہیں برطانیہ نے نوآبادیاتی دور میں اپنے زیر تسلط ممالک سے چھیی یا لوٹی تھیں، انہی میں سے کوہ نور کے علاوہ چار قیمتی اشیاء سے متعلق نیچے کیا کررہے ہیں۔
ٹیپو سلطان کی انگوٹھی
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریزوں نے 1799 میں ٹیپو سلطان کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد اس جسم سے انگوٹھی اتار لی تھی جسے ایک نیلامی کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈز میں نامعلوم شخص کو نیلام کیا گیا۔
ایلگن ماربلز
مؤرخین کے مطابق 1803 میں لارڈ ایلگن نے یونان سے ہارتھینن کی بوسیدہ دیواروں سے سنگ مرمر کو نکال کر لندن منتقل کروا دیا تھا جو اب بھی برطانوی عجائب گھر(برٹش میوزیم) میں موجود ہے اور 1925 سے یونان اپنی قیمتی اشیاء کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہے جو آج تک پورا نہ ہوسکا۔
لارڈ ایلگن کی وجہ سے ان قیمتی یونانی سنگ مرمر کو ایلگن ماربلز کے نام سے جانا جاتا ہے۔
افریقہ کا عظیم ستارہ
دیگر اشیاء کی برطانوی سرکار نے 1905 میں افریقہ سے برآمد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے ’دی گریٹ اسٹار آف افریقہ‘ کو بھی لوٹ لیا تھا جو اس وقت ملکہ برطانیہ کے تخت میں جڑا ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرے کا وزن 530 قیراط ہے جس کی مالیت کا تخمینہ 40 کروڑ امریکی ڈالرز لگائی ہے۔
تاریخ دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’افریقہ کے عظیم ستارے‘ نامی ہیرے کو ایڈورڈ ہفتم کو بطور تحفہ پیش کیا گیا تھا تاہم نا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہیرا چوری کیا۔
روزیٹا پتھر
مصری حکام اور ماہرین آثار قدیمہ روزیٹا پتھر کو واپس مصر لانا چاہتے ہیں لیکن دیگر نوادرات اور قیمتی اشیاء کی اس کا مطالبہ بھی پورا نہ ہوسکا۔
196 سال قبل مسیح کے پتھر سے متعلق ماہرین آثار قدیمہ کا دعویٰ ہے کہ اس پتھر کو برطانوی حکومت نے سن1800 میں فرانس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے بعد چوری کیا تھا۔
واضح رہے کہ روزیٹا پتھر بھی ایلگن ماربلز کی طرح اس وقت برطانیہ کے عجائب گھر میں موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق روزیٹا پتھر دریائے نیل کے ایک کنارے روزیٹا کے مقام پر 1799 میں فرانسیسی فوجیوں کو اتفاقاً ملا تھا، جس میں ایک ہی عبارت تین زبانوں یعنی مصری تصویری خط میں، مصری عوامی خط اور یونانی خط میں کندہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔