ایشیاکپ فائنل؛ وسیم اکرم نے بابر الیون کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 11 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) لنکن ٹیم کو کمزور حریف سمجھنے کی غلطی نہ دہرائی جائے، سابق کپتان

(فوٹو: ٹوئٹر) لنکن ٹیم کو کمزور حریف سمجھنے کی غلطی نہ دہرائی جائے، سابق کپتان

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایشیاکپ فائنل سے قبل بابر الیون کو خبردار کیا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو کمزور حریف سمجھنے کی غلطی نہ دہرائی جائے۔

سابق کپتان نے غیر میڈیا نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشیاکپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے تاہم سری لنکا کے خلاف سپر 4 مرحلے میں قومی ٹیم کا فوکس نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیاکپ کب کب جیتا؟

وسیم اکرم نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کی بالنگ بہتر رہی ہے تاہم اب بھی کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا قومی ٹیم ایشیاکپ جیتنے کی مضبوط امیدوار ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین کرکٹ کا حکمران کون؟ فیصلے کیلیے طبلِ جنگ بج گیا

قبل ازیں سری لنکا نے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، لنکن ٹائیگرز نے 122 رنز کا ہدف محض 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا جبکہ میچ میں ہسرنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کے پاس تیسرا فاتح پاکستانی کپتان بننے کا موقع

واضح رہے کہ قومی ٹیم دو بار ایشیاکپ کا خطاب جیت چکی ہے جبکہ بھارت نے ٹورنامنٹ میں 7 مرتبہ جبکہ سری لنکا 5 مرتبہ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔